الیکشن کمیشن کے انتباہ کے بعد حکومت سندھ کا مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری، الیکشن کمیشن کو موصول

منگل 12 جنوری 2016 13:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے انتباہ کے بعد سندھ حکومت نے مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جوکہ الیکشن کمیشن کو موصول بھی ہو گیا ہے۔محکمہ بلدیات سندھ کا جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں خواتین، اقلیت، نوجوان اور مزدور کسان کی مخصوص نشستوں پر 9215 افراد منتخب ہوں گے۔

(جاری ہے)

مخصوص نشستوں کا انتخاب میٹروپولیٹن اور میونسپل کارپوریشن میں ہو گا۔ یونین کمیٹی یا یونین کونسل میں 2 خواتین اور ایک، ایک اقلیت، مزدور، نوجوان کونسلر ہوں گے۔میٹروپولیٹن اور میونسپل کارپوریشن، میونسپل اور ٹاؤن کمیٹی، ڈسٹرکٹ کونسل میں خواتین کی تعداد 33 فیصد ہو گی۔ میٹروپولیٹن اور مونسپل کارپوریشن، میونسپل اور ٹاؤن کمیٹی، ڈسٹرکٹ کونسل اقلیت، مزدور کسان، نوجوان کی تعداد 5 فیصد ہو گی۔ مخصوص نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جمعہ کو جاری ہو گا۔