چار فریقی رابطہ گروپ کا افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل میں پیش رفت کے لیے باقاعدہ اجلاس جاری رکھنے پر اتفاق

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 جنوری 2016 13:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 12 جنوری۔2015ء) چار فریقی رابطہ گروپ نے افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل میں پیش رفت کے لیے باقاعدہ اجلاس جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ، شرکاء نے افغان حکومت طالبان نمائندوں میں فوری براہ راست مذاکرات پر زور دیا ، رابطہ گروپ کا آئندہ اجلاس 18 جنوری کو کابل میں ہو گا۔افغان مفاہمتی عمل کے بارے میں افغانستان ، چین ، پاکستان اور امریکا پر مشتمل چار فریقی رابطہ گروپ کا پہلا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 4 ملکی مذاکرات میں افغانستان میں امن و مفاہمت کے مواقع کا واضح جائزہ لیا گیا۔ مذاکرات کی راہ میں حائل ممکنہ رکاوٹوں میں امن مذاکرات کیلیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے اقدامات اور چارفریقی تعاون گروپ کے آئندہ اجلاسوں کے طریقہ کار سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جلد براہ راست مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ مذاکرات کے لیے سازگارماحول پیداکرنے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :