عدالت نے ای اوبی آئی کرپشن کیس میں ملوث اے کے ڈی کمپنی کے تین ملزمان کو جیل بھیج دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 جنوری 2016 13:37

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 12 جنوری۔2015ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ای اوبی آئی کرپشن کیس میں ملوث اے کے ڈی کمپنی کے تین ملزمان کو جیل بھیج دیا،اے کے ڈی کمپنی کے سی ای او اور دو ڈائریکٹرز کو شیئرز میں گھپلوں کے الزام میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان میں اے کے ڈی کے سی ای اوفرید عالم اور2ڈائرکٹرزطارق اورمحمداقبال شامل ہیں۔

عدالت نے تفتیشی افسرکو تحقیقات مکمل کرکے14دن میں چالان پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔عدالت نے تفتیشی افسرسے سوال کیا کہ دیگر19ملزمان کیوں گرفتارنہیں کیے گئے، جس کے جواب میں تفتیشی افسر نے کہا کہ دیگرملزمان لاہوراورفیصل آباد میں ہیں،گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے۔ملزمان کے وکیل شہاب سرکی کا کہنا تھا کہ ملزمان کی درخواست ضمانت آج ہی دائرکی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :