وزیراعظم کو پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر اقتصادی زونز بارے رپورٹ پیش کردی گئی
منگل 12 جنوری 2016 13:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) وزیراعظم میاں نواز شریف کو پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر اقتصادی زونز کے قیام بارے رپورٹ پیش کردی گئی‘ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر 12مقامات پر اقتصادی زون قائم کئے جائیں گے جن میں 5 زون بلوچستان جبکہ 7 خیبرپختونخوا میں قائم کئے جائیں گے۔ منگل کو وزیراعظم میاں نواز شریف کو پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر اقتصادی زونز کے قیام بارے پیش کی گئی رپورٹ کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
وزیراعظم میاں نواز شریف نے مغربی روٹ جو کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے گزرنا ہے کے بارے میں اقتصادی زونز کے مقامات کی نشاندہی کے لئے کمیٹی قائم کی تھی ۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم آفس کو پیش کی جس کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔(جاری ہے)
پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر بلوچستان میں پانچ اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے جن میں ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل تربت انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ‘ پانچ ہزار ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل اسٹیٹ خضدار‘ کوئٹہ کے قریب دشت انڈسٹریل زون ‘ ہزار ایکڑ پر مشتمل بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ جبکہ قلعہ سیف الله ‘ ژوب اور لورا لائی میں جنکشن پر انڈسٹریل زونز قائم کئے جائیں گے۔
پانچ اقتصادی زونز کے علاوہ بلوچستان میں فری زون بھی قائم کیا جائے گا جس کے لئے زمین چینی حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں پاک چین اقتصادی راہداری پر سات اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے جن میں مانسہرہ میں 80ایکڑ پر مشتمل ماربل اینڈ گرنائیٹ ‘ انڈسٹریل اسٹیٹ حطار جبکہ نوشہرہ میں ایم ون پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل سٹیٹ قائم کی جائے گی۔ 424 ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل سٹیٹ حطار میں فیز سیون قائم کیا جائے گا‘ 90 ایکڑ پر حطار ٹو میں انڈسٹریل اسٹیٹ غازی قائم کیا جائے گا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 188ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل سٹیٹ قائم کیا جائے گا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کوہاٹ اور کرک کی سرحد پر واقع ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل سٹیٹ قائم کیا جائے گا۔ پاک چین کوریڈور کے مغربی روٹ پر بنوں میں چار سو ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل اور اکنامک زون تشکیل دیا جائے گا۔ مغربی روٹ بارے وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے اقتصادی زونز کی نشاندہی کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر 2015 کو اسلام آباد میں ہوا تھا جس میں نجکاری کمیشن کے چیئرمین مفتاح اسماعیل‘سیکرٹری بی او آئی افتخار بابر‘ چیف سیکرٹری بلوچستان سیف الله چٹھہ‘ چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ‘ ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ ڈاکٹر شجاعت علی‘ ایڈیشنل سیکرٹری ایم او انڈسٹری اسلام آباد شیر ایوب خان‘ ایڈیشنل سیکرٹری واٹر اینڈ پاور عمر رسول‘ ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ظفر حسن‘ جوائنٹ سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید توقیر اور سی ای او کے پی ای زیڈ ڈی اینڈ ایم سی پشاور محسن ایم سید شریک تھے۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.