کوکب خواجہ کی سماجی افسانوں پر مبنی کتاب” روپ بہروپ“ این بی ایف سے شائع ہو گئی

منگل 12 جنوری 2016 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی معیاری اور کم قیمت مطبوعات کی جس تیزی سے رفتار ِ اشاعت بڑھی ہے ، اسی تیزی سے ان کتب کی رفتارِ فروخت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کوکب خواجہ کی 120صفحات کی کتاب”روپ بہروپ“ بھی این بی ایف کی نئی مطبوعات کے اسی سلسلے کی کڑی ہے جو سچے واقعات پر مبنی سبق آموز 16سماجی افسانوں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

قیمت100روپے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55% ڈسکاؤنٹ پر صرف 45روپے کے عوض این بی ایف کی کسی بھی بُک شاپ سے حاصل کر سکتے ہیں ۔ کوکب خواجہ تاریخ میں ایم اے ہیں ۔ تدریس کے شعبے کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن کے کُوکنگ پروگرام سے انہوں نے شہرت پائی۔ آج کل اپنے ذاتی کلینک”Mind & Soul“ کے ذریعے لوگوں کے نفسیاتی مسائل کے حوالے سے کام کر رہی ہیں ۔ کوکب خواجہ کی اب تک مختلف موضوعات پر 24کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ اُن کی اس کتاب میں احمد ندیم قاسمی اور امجد اسلام امجد کی آراء بھی شامل ہیں۔