کوہاٹ میں 23 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کامیدان سجے گا

منگل 12 جنوری 2016 12:51

پشاور۔12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء) کوھاٹ میں 23 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کامیدان سجے گا ایک ضلع ‘دو تحصیل‘ سات جنرل کونسلر‘44 خواتین اور 8 اقلیت نشستوں میں سے دو جنرل ‘26 خواتین‘ ایک یوتھ اور ایک اقلیتی امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق 30 مئی کوہونے والے بلدیاتی انتخابات میں خالی رہ جانے والی سیٹوں پر 23 جنوری کوانتخابات ہونگے‘اس سلسلے میں کوھاٹ ضلع کونسل تپی کے لئے چھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے جان باز خان پی ٹی آئی ‘سہیل محمد بنگش پاکستان مسلم لیگ (ن) ‘شاہد محمود جمعیت علماء اسلام ‘عبدالحسیب آزاد اورملک طارق ممتاز آزاد شامل ہیں اسی طرح تحصیل کونسل بہادر کوٹ کے لئے پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں کریم خان پی ٹی آئی ‘ عابد خان آفریدی عوامی نیشنل پارٹی ‘مکرم گل آزاد اور وحید شاہ آزاد شامل ہیں اسی طرح جنرل کونسلر کی کل سات سیٹوں میں سے دو امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جن میں کوچہ حضرت حاجی بہادر بابا نیبر کونسل سے ارشد محمد اور کمر ڈھنڈ سے وزیر خان شامل ہیں جبکہ یونین کونسل شیر کوٹ میں تین امیدوار وں میں جنرل سیٹ پر دنگل ہوگا۔

(جاری ہے)

جن میں عبدالقادر خان‘ اکرام عباس‘ عارف علی شامل ہیں جبکہ بورکہ میں جنرل سیٹ پر دو امیدواروں میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا جن میں صوبیدار بوستان گل اور کنار خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :