سپریم کورٹ ،محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کے 70سے زائد ملازمین کی ترقی بارے ریکارڈ طلب

منگل 12 جنوری 2016 12:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کے 70سے زائد ملازمین کی گریڈ 16سے 17میں ترقی بارے تمام تر ریکارڈ طلب کرلیا ہے جبکہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ پیش کردہ ریکارڈ میں ابہام ہے بہتر ہوگا کہ سارا ریکارڈ پیش کیا جائے جب تک معاملہ واضح نہ ہو فیصلہ کیسے دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ریمارکس منگل کے روز دیئے ہیں دوران سماعت کے پی کے لاء افسر نے بتایا کہ مذکورہ افسران کو ترقی دے دی گئی ہے اس بارے ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا ہے تاہم عدالت نے وہ ریکارڈ مسترد کردیا اور کہا کہ تمام ریکارڈ اگلی سماعت میں پیش کیاجائے بعد ازاں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :