سپریم کورٹ ، کنٹونمنٹ بورڈ حیدر آباد بس اڈے سے فیس وصولی روکنے کیخلاف دائر نظر ثانی کی اپیل خارج

منگل 12 جنوری 2016 12:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ حیدر آباد کے بس اڈے سے فیس کی وصولی روکنے کیخلاف دائر نظر ثانی کی اپیل خارج کردی ۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں فیس کی وصولی سے روک دیا تھا جس کیخلاف کنٹونمنٹ بورڈ نے اپیل دائر کی تھی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی بورڈ کی طرف سے انور منصور ایڈووکیٹ پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ فیس کی وصولی قانون کے مطابق ہے کنٹونمنٹ بورڈ کو اس کا اختیار ہے اس پر عدالت نے کہا کہ ایسا کوئی اختیار نہیں دیا گیا کیا کوئی خدمات کنٹونمنٹ بورڈ اس کے جواب میں دے رہا ہے لہذا یہ نظر ثانی کی درخواست نہیں بنتی عدالت نے درخواست خارج کردی

متعلقہ عنوان :