پشاور ،پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم گرفتار

منگل 12 جنوری 2016 12:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) پشاور میں سپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کر کے پولیس حملوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پشاور کے بورڈ بازار میں سپیشل یونٹ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کر کے پولیس حملوں میں ملوث ملزم حامد اللہ کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ سال پشتہ خرہ میں پولیس حملہ کیا تھا جس میں اے ایس آئی شہید اور پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :