لیولیا سلمان خان کی محبت میں ”بگ باس“ کے سیٹ پر پہنچ گئیں

منگل 12 جنوری 2016 12:24

لیولیا سلمان خان کی محبت میں ”بگ باس“ کے سیٹ پر پہنچ گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اکثر اوقات اپنی موسم کی طرح بدلتی محبتوں کی وجہ سے شہہ سرخیوں کی زینت بنے رہتے ہیں۔آجکل اداکار کے رومانی حسینہ کے ساتھ محبت کے چرچے زبان زد عام ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں لیو لیا کو سپر سٹار کے مقبول ترین رئیلٹی ٹی وہ شو ”بگ باس9“ کے سیٹ پر دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں رومانی اداکارہ کی جانب سے موبائل فوٹو شیئرنگ سروس انسٹا گرام پر شو کے سیٹ پر لی گئی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک دوسرے کی محبت میں ڈوبے اس جوڑے کو بیشتر مقامات پر ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل اداکارہ نے سلمان خان کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب میں بھی شرکت کی تھی تاہم دونوں ایک دوسرے سے دور ہی رہے تاکہ کوئی انکی ایک ساتھ تصویر نہ لے سکے۔اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے کہ کیا لیولیا ہی سپر سٹار کی آخری محبت ہیں

متعلقہ عنوان :