چاک اینڈ ڈسٹر میں اداکاری کیلئے جوہی چاولہ نے قائل کیا ‘ شبانہ اعظمی

منگل 12 جنوری 2016 12:24

چاک اینڈ ڈسٹر میں اداکاری کیلئے جوہی چاولہ نے قائل کیا ‘ شبانہ اعظمی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی اور جوہی چاولہ اپنی نئی آنے والی فلم چاک اینڈ ڈسٹر میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔65سالہ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ کیریئر کے دوران پہلی مرتبہ جوہی چاولہ کے ساتھ اداکاری کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ جب انھیں چاک اینڈ ڈسٹر میں اداکاری کی پیشکش کی گئی تو انکا خیال تھا انھیں اس میں اداکاری کی حامی نہیں بھرنی چاہیے کیونکہ وہ فلمسازکو بالکل بھی نہیں جانتی تھیں۔ تاہم ایک روز انھیں جوہی چاولہ کی کال آئی اور انھوں نے سینئر اداکارہ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔شبانہ اعظمی نے میڈیا کو بتایا کہ جوہی نے مجھ سے کہا کہ اس کردار کی پیشکش کو ضرور قبول کر لوں جو انھوں نے کر لی۔شبانہ ”چاک اینڈ ڈسٹر“ میں ریاضی کی استانی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ واضح رہے جینٹ گلٹر کی ”چاک اینڈ ڈسٹر “15جنوری کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی