بھارتی فلموں کے ذریعے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچائی جانے لگی
منگل 12 جنوری 2016 12:17
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) بھارتی ریاست تلگنا اور آندھرا پردیش کے اقلیتی کمیشن کو ہفتے کے روز ریاست کی مسلم کمیونٹی کی طرف سے نئی آنے والی تیلگو فلم کے پوسٹر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ پوسٹر میں تیلگو اداکاروں کو فحش لباس زیب تن کیے مقدس آیات کے سامنے رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق خواجہ تنویر احمد نامی شخص کی طرف سے کمیشن کے نام تیلگو فلم ”ننکو پریماتھو“ کے نازیبا پوسٹر کے خلاف درخواست دی گئی ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ پوسٹر کی وجہ سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بڑی حد تک ٹھیس پہنچی ہے۔انکی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ پوسٹر فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی طرف سے جان بوجھ کر مسلمانوں کو رنج پہچانے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
واضح رہے فلم کے پروڈیوسربی وی ایم ایس پرساد اور ڈائریکٹر دیوی شری پرساد ہیں۔مذکورہ درخواست کے نتیجے میں کمیشن کی طرف سے حیدر آباد کی پولیس اور سینسر بورڈ کو واقع سے متعلق شو کاز نوٹس جاری کرنے کا کہہ دیا گیاہے۔ دوسری جانب مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان ریاست کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
-
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.