نیب کی تحویل میں ڈاکٹر عاصم حسین کی جناح ہسپتال آمد ‘ طبی معائنہ کرایا گیا

منگل 12 جنوری 2016 12:03

نیب کی تحویل میں ڈاکٹر عاصم حسین کی جناح ہسپتال آمد ‘ طبی معائنہ کرایا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) نیب کی تحویل میں موجود ڈاکٹرعاصم حسین کوطبی معائنے کیلئے جناح اسپتال لایا گیا۔ڈاکٹر عاصم کے دماغ معائنہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کرپشن کے الزام میں نیب کی زیرحراست سابق وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں کراچی کے جناح اسپتال لایا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کا ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ایم آر آئی کیا گیااور دماغ کا معائنہ کیا گیا،ڈاکٹرز کے مطابق رپورٹ آنے کے بعد اْن کے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایم آرآئی کے بعد ڈاکٹر عاصم کو بکتر بند میں واپس لے جایا گیا،اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی۔احتساب عدالت میں ماہر نفسیات کی رپورٹ جمع کرائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم ذہنی تناوٴ کا شکار ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے ان کی سائیکو تھراپی کرنے کی درخواست کی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ماہر نفسیات ڈاکٹر ہارون نے ڈاکٹر عاصم حسین کے طبی معائنے کے بعد اپنی رپورٹ کہا تھا کہ ڈاکٹر عاصم نفسیاتی مریض بن چکے ہیں اور وہ خود کشی بھی کر سکتے ہیں