برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے نے کراٹے میں بلیک بیلٹ حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا

منگل 12 جنوری 2016 11:51

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے نے کراٹے میں بلیک بیلٹ حاصل کرکے ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) برطانیہ کے شہر سیلفورڈ سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے جولین لیپالا نہ صرف اپنے سے دوگنی عمر کے بچوں کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کرتے ہیں بلکہ اپنے ہاتھوں سے پلک جھپکتے ہی اینٹیں بھی توڑ لیتے ہیں۔ جولین لیپالا نے صرف سات سال کی عمر میں کراٹے میں بلیک بیلٹ حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مارشل آرٹ گرو اور ایکشن فلموں کے بے تاج بادشاہ جیکی چن کو اپنا آئیڈیل ماننے والے جولین لیپالا نے صرف 4 سال کی عمر سے ہی کراٹے کی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی تھی۔ جولین لیپالا نے کورین کراٹے تینگ سوو ڈو میں بیلک بیلٹ حاصل کی ہے۔جولین لیپالا کے والد لوسیان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ میرا بیٹا دو سال کی عمر سے ہی جیکی چن کا مداح ہے۔ اس نے اتنی چھوٹی سی ہی عمر میں جیکی چن کی نقالی شروع کر دی تھی۔ ہم نے اس کے شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے کراٹے کی تربیت دلوائی۔ لوسیان کا کہنا تھا کہ جولین لیپالا لٹل ننجا کی طرح فائٹ کرتا ہے۔ یہ بچہ قدرتی طور پر بہت تیز رفتار ہے۔