سہ فریقی انڈر19سیریز:نیوزی لینڈ نے پاکستان کوشکست دے دی
منگل 12 جنوری 2016 11:50
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء)سہ فریقی انڈرنائنٹین سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان انڈرنائنٹین نے نووکٹوں کے نقصان پر255 رنزبنائے۔ کیوی جونیئرز نے7 وکٹیں گنواکرہدف حاصل کرلیا۔دبئی میں انڈر 19 ورلڈکپ کی تیاری کیلئے پاکستان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کھیلی جارہی ہے۔
سہ فریقی انڈرنائنٹین سیریز کے پہلے میچ میں کیوی ٹیم نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دیدی۔(جاری ہے)
پاکستان انڈرنائنٹین ٹیم نے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دوسوپچپن رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حسن خان اورسلمان فیاض پچاس، پچاس رنز بناکر نمایاں رہے۔ جبکہ ذیشان ملک تیس،عمیرمسعود اڑتیس اور کپتان حفیظ گوہر نے چوبیس رنزاسکورکئے۔
جبکہ پاکستان انڈرنائنٹین کے شاداب خان نے تین اور احمد شفیق نے دوکھلاڑی آؤٹ کئے۔کیوی جونیئر ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔ کیوی ٹیم کی جانب سیریچن رویندرا ستتر اور گلین فلپس چوہتر رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔پاکستان انڈر19 تیرہ اورسولہ جنوری کو آسٹریلیا اور انیس جنوری کونیوزی لینڈ سے دوسرا میچ کھیلے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.