نیب ایل این جی ڈیل کی تحقیقات نہیں کر رہا، وزیر پٹرولیم
منگل 12 جنوری 2016 11:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی کی درآمد ہی پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے فوری اور قلیل مدتی قابل عمل ذریعہ ہے، ایل این جی کی درآمد پر تنقید کرنے والوں کے پاس کوئی دوسرا آپشن ہے تو ضرور پیش کریں، قومی احتساب بیور کی ایل این جی ڈیل سے متعلق تحقیقات کی باتیں بے بنیاد ہیں، نیب نے کوئی عبوری رپورٹ جاری نہیں کی اور نہ ہی اس سلسلے میں وزارت سے کوئی رابطہ کیا گیا۔
پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام پی ایس او ہاوٴس میں منعقدہ ایل این جی کے منظرنامے سے متعلق ایک روزہ سیمینار کے موقع پر مفصل پریزنٹیشن اور شرکا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 10سال کے دوران 3 سابق حکومتوں نے 5 مرتبہ ایل این جی درآمد کرنے کی کوشش کی تاہم موجودہ حکومت نے صرف 20 ماہ کی ریکارڈ مدت میں ٹرمینل تعمیر کرکے 400 ایم ایم سی ایف گنجائش کے ساتھ دستیاب گیس میں 12فیصد اضافے کو ممکن بنایا۔(جاری ہے)
سطح پر پی ایس او کو حاصل اعتبار، انرجی سپلائی چین اور فنانشل منجمنٹ میں مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل این جی درآمد کرنے کا ٹاسک دیا، پی ایس او اب تک 17پارسلز کے ذریعے 1.036 ملین ٹن ایل این جی 7.811 ڈالر (ایف او بی) فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت پر درآمد کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایل این جی کی کھپت اور مواقع دیکھتے ہوئے دنیا کی اہم بین الاقوامی کمپنیاں درآمد کیلیے جاری ٹینڈر میں دلچسپی لے رہی ہیں، ایل این جی کی درآمد میں خدشات بھی زیادہ ہیں جن کا سامنا کرنے کیلیے ایل این جی پر مناسب ریٹرن کا ملنا ضروری ہے۔اوگرا نے پی ایس او کا مارجن 1.82 فیصد مقرر کیا تاہم اس میں سیل پرچیز ایگری منٹ میں شامل ٹیک اور پے کی شرط کے تحت ممکنہ ادائیگیوں، ادائیگیوں میں تاخیر، آئی پی پی کے کیپسٹی چارجز کی ادائیگیوں، ریگولیٹری تنازعات کے خدشات، ایل این جی امپورٹ کی گارنٹی( ایس بی ایل سی ایگری منٹس) اور ڈیمرجز کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ سیمینار سے سوئی سدرن گیس کمپنی، سوئی نادرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین آغا جان اختر نے بھی خطاب کیا اور پورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایل این جی ٹرمینل سے وصول کیے جانے والے چارجز اور درپیش چیلنجز کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.