پاک بھارت حالیہ رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،امریکا

منگل 12 جنوری 2016 11:49

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) امریکا نے کہاہے کہ مسائل سے بھرپور پیچیدہ تعلقات کے باوجود پاک بھارت رابطوں کی حو صلہ افزائی کرتے ہیں ،امریکا دونوں ملکوں کے درمیان قیام امن کے لیے پر عزم ہے۔امریکی محکمہ خا رجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں توقع ظاہر کی کہ پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے گا۔

محکمہ خا رجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ 9 جنوری کو وزیر خارجہ جان کیری نے وزیر اعظم نواز شریف سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت سے اتفاق کیا۔جان کربی کے مطابق اس موقع پر جان کیری کا کہنا تھا امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو نہ صرف دہشت گردی کے خلاف بلکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر راہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

16 جنوری کو پاک، بھارت سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کیبارے میں جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا اس بات کی ہمیشہ سے حوصلہ افزائی کرتا آیا ہے کہ دونوں ممالک کو اپنے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔جان کربی کا کہنا تھا کہ توقع ہے پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی مکمل اور ہر ممکن شفاف تحقیقات کرے گا،پاکستانی حکام کی تحقیقات کہاں تک پہنچی؟ اس بارے میں علم نہیں۔

متعلقہ عنوان :