منفرد بارات، ملتانی دولہا ٹرک پر دلہن لینے پہنچ گیا، بارات دیکھنے لوگوں کی لائنیں، باراتیوں کا گانوں پر رقص

منگل 12 جنوری 2016 11:21

منفرد بارات، ملتانی دولہا ٹرک پر دلہن لینے پہنچ گیا، بارات دیکھنے لوگوں ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء)منفرد بارات، ملتانی دولہا ٹرک پر دلہن لینے پہنچ گیا، بارات دیکھنے لوگوں کی لائنیں، باراتیوں کا گانوں پر رقص کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملتانی دلہا ٹرک پر دلہن لینے پہنچ گیا، منفرد انداز کی اس بارات کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد میں لائینیں، باراتی گانوں پر رقص کرتے رہے۔

بگی اور بینڈ باجے سے گاڑیوں پر روائتی بارات تو ہر کوئی لے کر جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ملتان کے معصوم شاہ روڈ پر لوگوں کا اس وقت تانتا بندھ گیا جب ملتانی دلہے میاں ٹرک پر اپنی دلہنیاں لینے پہنچ گئے، مین شاہراہ پر لوگوں کی بڑی تعدا اس بارات کو دیکھنے کیلئے موجود تھی۔باراتی بڑے سے ٹرک پر ڈھول کی تھاپ اور گانوں پر رقص کرتے رہے جبکہ گاڑیوں کی ایک لمبی قطار اس بارات کو دیکھنے کیلئے جمع تھی۔ باراتیوں کا کہنا تھا کہ شادی خوشی کا موقع ہوتا ہے اور اسے منفرد اور یادگار انداز میں منانے کیلئے ایسی بارات کا انعقاد کیا۔