امریکا میں خام تیل کی قیمت 12 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 جنوری 2016 10:53

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 12 جنوری۔2015ء) امریکا میں خام تیل کی قیمت 12 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، خام تیل کی قیمت 31اعشاریہ22 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکا میں خام تیل کی قیمت 12 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، خام تیل کی قیمت 33 ڈالر 16 سینٹ سے کم ہو کر31 ڈالر22 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے آغاز پر امریکا میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ، امریکی خام تیل کی قیمت 1 اعشاریہ 94 ڈالر فی بیرل کی کمی سے 2003 ء کے بعد کم ترین سطح پر آگئی، گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔