ملتان،مظفر گڑھ،جہانیاں اور بھکر سمیت پنجاب کے کئی علاقو ں میں بارش کے بعد سردی بڑھ گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 جنوری 2016 10:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 12 جنوری۔2015ء) ملتان،مظفر گڑھ،جہانیاں اور بھکر سمیت پنجاب کے کئی علاقو ں میں بارش کے بعد سردی بڑھ گئی محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب ، اسلام آباد،خیبرپختونخوا، کشمیر اور بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔دیامر اور چترال میں رات سے وقفے وقفے سے برف باری ہورہی ہے۔پنجاب میں گوجرہ ، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

ملتان میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت بڑھادی۔

(جاری ہے)

مظفر گڑھ میں بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا۔ جہانیاں ، میاں چنوں، گڑھ مہاراجا سمیت بیشتر علاقوں میں بھی کبھی تیز تو کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔خیبرپختون خوا میں بھی بادل برس رہے ہیں۔پشاور اور گردونواح میں ہلکی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری سے سردی بڑھ گئی ہے۔ چترال میں گرم چشمہ،لواری ٹاپ پر رات سے وقفے وقفے سے برفباری ہورہی ہے۔ادھر گلگت بلتستان سمیت مختلف بالائی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی اور بھی زیادہ بڑھ گئی ہے۔اسلام آباد میں بھی اس وقت بادل چھائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :