بلاول نے ماں کے زیراستعمال گاڑی مانگ لی،زرداری کا انکار

پیر 11 جنوری 2016 22:58

بلاول نے ماں کے زیراستعمال گاڑی مانگ لی،زرداری کا انکار

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) پیپلز پا رٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زرداری نے27دسمبر2007ء کو جس گاڑی میں شہید بینظیر بھٹو سوار تھیں وہ پا رٹی قیا دت سے ما نگ لی ہے مگر آصف علی زرداری نے انہیں اس گاڑی کو طلب کر نے سے روک د یا ہے پی پی کے ذرائع کے مطابق جس گاڑی میں بینظیر بھٹو شہید ہو ئی تھیں اس گا ڑی کے بارے میں اطلا ع ملی ہے کہ وہ آ صف علی زرداری کے بہنوئی ڈا کٹر فضل اﷲ پچیہو کے زیر استعمال ہے بلاول بھٹو زرداری نے رواں ماہ اس گاڑی کے با رے میں جب ز یا دہ چاہت کا اظہا ر کیا تو بلا ول ہا ؤس کے ذ مہ داروں نے آصف علی زرداری کو آ گاہ کر دیا جس پر آ صف علی زردای نے اپنے بیٹے کو یہ گاڑی نہ د ینے کا کہتے ہو ئے کہا کہ وہ گا ڑی اب محفوظ مقام پر ہے اس گا ڑی پر ان کی اہلیہ شہید ہو ئیں او وہ نہیں چا ہتے کہ ان کا بیٹا بھی اس گاڑی میں سوار ہو اس جذباتی اظہار کے بعد بلا ول بھٹو نے بھی خاموشی اختیا ر کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :