افغانستان میں سکول پر مارٹر گولہ گرنے سے3طالب علم جاں بحق ، 8زخمی

پیر 11 جنوری 2016 22:38

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) افغانستان کے مشرقی صوبہ خوست میں سکول پر مارٹر گولہ گرنے سے3طالب علم جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق وزارت تعلیم کے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ ضلع بیک میں پیش جہاں ایک مارٹر گولہ پرائمری سکول پر آگرا جس کے نتیجے میں 3 طالب علم جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ۔مرنے والوں میں 2بچیاں بھی شامل ہیں۔طالبان سمیت کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔افغان سیکورٹی فورسز سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :