Live Updates

ریحام خان کی حنیف عباسی کے ہمراہ عمران خان کے انتخابی حلقے کے دورے کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد

سوشل میڈیا پر ریحام خان پر سخت تنقید ، بعض نے سخت ناقابل اشاعت اور نازیبا الفاظ استعمال کیے

پیر 11 جنوری 2016 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے ہمراہ عمران خان کے انتخابی حلقے این اے 56 میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے دورے کی تصویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے ریحام خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بعض سوشل میڈیاصارفین نے انکے لیے سخت ناقابل اشاعت اور نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے ہمراہ مسلم ہائی سکول روالپنڈی کے سپورٹس گراؤنڈ اورعمران خان کے حلقے کے دیگر ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔سوشل میڈیا پر تصویر سامنے آنے کے بعد ریحام خان پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

فیس بک اور ٹویٹر پر لوگوں نے ریحام خان کی حنیف عباسی کے ہمراہ دورے کی تصویر پر شدید تنقید کی اور سخت الفاظ کا استعمال بھی کیا۔

فیس بک پر ایک شخص نے پوچھا کیا اب ریحام خان یہاں سے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑیں گی ؟گل رخ نامی صارف کا کہنا تھاکہ رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی اور غنڈے بے چارے رضیہ پر بہک گئے ۔ایک شخص نے لکھا کہ اچھا ہوا کہ عمران خان نے ریحام کو طلاق ہی دیدی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات