وفاقی وزیرداخلہ کونئے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کیلئے موزوں افسرکی تلاش میں ناکامی

وزارت داخلہ نے اگرافسران کا پینل مانگا تو ہماری طرف سے عبدالرزاق چیمہ کا نام سرفہرست ہو گا، ذرائع ا سٹیبلشمنٹ ڈویژن

پیر 11 جنوری 2016 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نئے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کے لئے موزوں امیدوار کی تلاش میں ہیں لیکن چوہدری نثار کے ویژن پر عمل درآمد کے لئے انہیں مناسب پولیس افسر تلاش کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں تعینات گریڈ 20کے پولیس افسر عبدالرزاق چیمہ کا شمار انتہائی ایماندار اور فرض شناس افسروں میں ہوتا ہے اور اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ وزیرداخلہ نئے آئی جی کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن افسروں کا پینل مانگیں گے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر وزارت داخلہ نے پینل مانگا تو ہماری طرف سے عبدالرزاق چیمہ کا نام سرفہرست ہو گا ۔