این اے 218 پر پی پی پی امیدوار کا نامزد گی فارم رد کرتے ہوئے الیکشن فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں ،اشرف نوناری

پیر 11 جنوری 2016 22:15

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) مٹیاری کے حلقہ این اے 218 کے امیدوار اور سندھ نیشنل تحریک کے چیئر مین اشرف نوناری نے پی پی پی امیدوار مخدوم سعید الزمان کی نااہلی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن داخل کرانے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ این اے 218 پر پی پی پی امیدوار کا نامزد گی فارم رد کرتے ہوئے الیکشن فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گذشتہ روز حیدرآباد پریس کلب میں اپنے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر عظمی جوکھیو، نجیب احمد تھیبو، ڈاکٹر عابدہ صدیقی اور اختر سندھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ پی پی پی امیدوار مخدوم سعید الزمان کے لکھے ہوئے کتاب توہین رسالت کے زمرے میں آتے ہیں ،انہوں نے توہین ونفرت آمیز مواد لکھ کر شیعہ وسنی مسلمانوں نے جذبات مجروح کئے ہیں ،جس کیلئے وہ اقلیتوں اور مختلف فرقوں کے لوگوں کے نمائندے نہیں بن سکتے ،مخدوم نے اپنے نفرت انگیز اور اشتعال انگیز کتابوں کی صورت میں مذہبی انتہاپسندی اور جنونیت کو ہوا دینے کی سازش کی ہے وہ ہالا میں بیٹھ کر سندھ میں طالبنائیزیشن کو بڑا رہے ہیں جبکہ اسی سرزمین پر صوفیوں کے امام شاہ عبداللطیف بھٹائی بھی آرام فرما رہے ہیں ،جبکہ وہ بھی حیران ہے کہ سرزمین سندھ پر مذہبی انتہاپسندی کو بڑھانے والے موجود ہیں ، انہوں نے مخدوم سعید الزمان کے مختلف کتابوں کا حوالا دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 63/62 پے پورا نہیں اترتے اور نا ہی وہ امین و صادق بن سکتے ہیں ،الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ ان کا نامزدگی فارم رد کرتے ہوئے ان پر تاحیات الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے ،انہوں نے کہا کہ نامور کالم نویس ایاز میر پر بھی اسی طرح پابند عائد کی گئی تھی ،انہوں نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے اپیل کی کے انکے جماعت سیکیولر اور لبرل ہے اس لیئے وہ مذہبی جنونیت والے سوچ رکھنے والے امیدوار کو دی ہوئی ٹکٹ واپس لیں ،اور ثبوت دیں کے پی پی پی مذہبی انتہاپسندوں کی سہولتکار نہیں ہے، انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ 18 جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخاب فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائیں جائے ،دوسری صورت میں ضلع مٹیار ی میں درازا شریف جیسا خونریز سانحہ رونما ہوسکتا ہے ،انہوں نے پی پی پی مخالف بن نے والے گرینڈ الائنس اور سندھ کے تمام سیاسی ،مذہبی،سماجی اور قوم پرست جماعتوں سے اپیل کی کے وہ 18 جنوری کو ہونے انتخاب میں سندھ نیشنل تحریک کے نامزد امیدوار اشرف نوناری کی حمایت کریں۔

متعلقہ عنوان :