سیمپل اسٹینڈرڈآئزڈ ایچیومنٹ ٹیسٹ چھ اضلاع میں منعقد

پیر 11 جنوری 2016 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) اسٹینڈرڈآئزڈ ایچیومنٹ ٹیسٹ ( (SAT ۱۶۔۲۰۱۵ کا سیمپل ٹیسٹ سکھر آئی بی اے کے تحت پیر کو سندھ کے چھ اضلاع میں منعقد کیا گیا۔ چالیس سرکاری اسکولوں کے ۰۰۰،۲۰ ہزارطلبہ نے یہ ٹیسٹ دیا۔ٹیسٹ کا مقصد اساتذہ اور طلبہ کو سیٹ کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا۔ سیٹ سامپل ٹیسٹ کراچی، حیدرآباد،سکھر، شہید بینظیرآباد، تھرپارکر اورکشمور کے اسکولوں میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

ان اضلاع کی تقسیم شہری اور دہی علاقوں کے اعتبار سے کی گئی، اس ٹیسٹ کو ساٹھ فیصد لڑکے اور چالیس فیصد لڑکیوں نے دیا۔اسٹینڈرڈآئزڈ ایچیومنٹ ٹیسٹ(2015-16) کا اصل ٹیسٹ فروری ۲۰۱۶ میں لیاجائے گا۔جس کی تیاری کے لئے سامپل ٹیسٹ کاکتابچہ سندھ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔گزشتہ تین سالوں سے ریفارم سپور ٹ یونٹ،ادارہ برائے تعلیم و خواندگی،حکومتِ سندھ ، سندھ بھر کے سرکاری اسکولوں کے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طالب علوں کے اسٹینڈرڈآئزڈ ایچیومنٹ ٹیسٹ(سیٹ) کا ٹیسٹ لے رہا ہے۔اس ٹیسٹ کے تحت طالب علوں کی ریاضی،سائینس اور زبان میں قابلیت کو جانچاجاتا ہے۔