پاک اتحاد ویلفیئر ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس ایم ارشادخان کے زیرصدارت مرکزی دفتر نیوسبزی منڈی میں منعقد

پیر 11 جنوری 2016 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) پاک اتحاد ویلفیئر ایسوسی ایشن ( رجسٹرڈ) کا اہم ترین سالانہ اجلاس مرکزی صدرایم ارشادخان کے زیرصدارت مرکزی دفتر نیوسبزی منڈی میں منعقدہواجس میں سرپرست اعلیٰ حاجی شاہجہان ، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی مرزامجتبیٰ حسین، نائب سرپرست اعلیٰ عرفان، چیئرمین چودھری قمر سعید،سینئر نائب صدر ملک محمدحفیظ، نائب صدر محمدکاشف، جوائنٹ سیکریٹری محمدرمضان کاکا،سیکریٹری اطلاعات رانامحمدشمشاد،سینئر ممبران محمدندیم قریشی، چودھری محمداسلم ودیگر عہدیداران وممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تنظیم کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیاگیااور موجودہ باڈی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے عہدیداران کو بھرپورمینڈیٹ دیاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ایم ارشاد خان نے کہاکہ پاک اتحادویلفیئر ٹرسٹ اپنے آغازسے ہی عوام الناس کی خدمت کے لئے جدوجہد اور وسائل بروئے کارلارہی ہے، آئندہ بھی اس مشن کو جاری رکھیں گے اور عوام کی فلاح وبہبودمیں کسی کوتاہی کے بغیر اپناکام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھرپوراعتماد کرنے پر میں اپنی پوری ٹیم سمیت کارکنان وممبران کا مشکورہوں اور اس عزم کااظہارکرتاہوں کہ ان کے اعتماد کو ٹوٹنے نہیں دیاجائے گا۔