ہمارے خلاف گمراہ کن مہم چلائی جا رہی ہے: بریگیڈیئر ریٹائرڈ امجد کیانی

muhammad ali محمد علی پیر 11 جنوری 2016 22:07

ہمارے خلاف گمراہ کن مہم چلائی جا رہی ہے: بریگیڈیئر ریٹائرڈ امجد کیانی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11جنوری 2016 ء) بریگیڈیئر ریٹائرڈ امجد کیانی کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف گمراہ کن مہم چلائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بھائیوں کے ڈی ایچ اے کرپشن کیس میں ملوث ہونے پر کاروائی کے آغاز کے بعد امجد کیانی کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

بریگیڈیئر ریٹائرڈ امجد کیانی کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ سے پوچھا جائے کہ کس بنیاد پر کامران کیانی کیخلاف پریس ریلیز جاری کی گئی؟ ہم بھائیوں کا کرپشن سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم نے ہمیشہ محنت سے سب کمایا ہے۔ ہمارے خلاف گمراہ کن مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ہماری قانونی ٹیم تمام معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔