سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور بے گناہ جوانوں کو رہاکرے،علی حسین نقوی

پیر 11 جنوری 2016 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی دویژن کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی کا وحدت ہاوس میں امام سجاد فاونڈیشن کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کراچی میں سندھ پولیس کی جانب سے ملت تشیع کے جوانوں کی بلاجواز گرفتارکر کے ان پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سندھ پولیس اصل مجرموں قاتلوں اور دہشتگردوں کوتوگرفتار کرنے سے قاصر ہے اس لیے سندھ پولیس میں موجود متعصب افسران کی جانب سے خانہ پوری کے لئے ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے جوانوں کوگرفتار کر کے ان پر جھوٹے مقدمات بنارہی ہے ہم سندھ حکومت کومتنبہ کرتے ہیں کہ اگر بیگناہ جوانوں کو رہااور متعصب پولیس افسران کو برطرف نہ کیا گیا تو پھر ہم سندھ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونگے۔

جس کے تمام تر نتائج کی ذمہ داری سندھ حکومت پرعائدہوگی۔سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سے بھیجے جانے والی مدارس کی رپورٹ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں جیتنے مدارس سندھ حکومت کے وزیر داخلہ نے حیدر آباد اور نواب شاہ میں ظاہر کیے ہیں اتنے مدارس تو ملت جعفریہ کے پورے سندھ میں نہیں ہیں اس موقع پر علامہ مبشر حسن مولانا علی انواراور مدثر حسین ،بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :