شعیب صدیقی کا تبادلہ واپس لیاجائے، حافظ احمدعلی

کراچی شہر کے مسائل کے حل میں شعیب احمدصدیقی کا کردارکسی سے پوشیدہ نہیں ہے،قاری عبدالمنان انور

پیر 11 جنوری 2016 22:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی، الحاج قاری عبدالمنان انور نقشبندی، مفتی محمدحماداﷲ مدنی،پیر لیاقت شاہ، مولانامشتاق عباسی،مولانااحمدالرحمان ،مولاناغلام مصطفی فاروقی، مولاناحضرت ولی ہزاروی، مولانااقبال اﷲ ودیگر نے کہاہے کہ کراچی شہر کے مسائل کے حل میں شعیب احمدصدیقی کا کردارکسی سے پوشیدہ نہیں ہے،وہ ایک ایماندار ،دیانتداراورمحنتی افسرکی حیثیت سے ہمیشہ یادرکھی جانے والی شخصیت ہیں،جنہوں نے شب وروزمحنت کرکے شہر میں قیام امن اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایااور اس حقیقت سے انکارنہیں کیاجاسکتاکہ پورے سندھ میں ان کے جیساباصلاحیت دیانتداراور ایماندارافسر نہیں ہے،جس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ انہوں نے کراچی کے ترقیاتی کاموں کے منظورشدہ مہنگے کنٹریکٹس کو منسوخ کرکے ا ن کے ریٹ کم کرائے اور قومی خزانے کو بے انتہافائدہ پہنچایا۔

(جاری ہے)

ایسے افسرکاتبادلہ کرکے سندھ حکومت نے کراچی کے حق پر شب خوں ماراہے جو عوام کے ساتھ سخت ناانصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کو شعیب صدیقی جیسے کمشنر کی اشد ضرورت ہے، ان کے تبادلے سے تمام حلقوں میں تشویش اور عوام میں غم وغصے کی لہر دوڑگئی ہے،حکومت سندھ کو چاہئے کہ کراچی شہر اور شہریوں کے بہترمفادمیں فی الفور شعیب صدیقی کو دوبارہ کمشنر کراچی کا چارج دے کر کراچی شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کرداراداکرے۔

متعلقہ عنوان :