جامعہ اردو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سپرٹنڈ فیصل جاوید کو نقل کی روک تھام پر تشدد کا نشانہ بنانے پر اے پی ایم ایس اوکااظہار مذمت

پیر 11 جنوری 2016 21:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین سرفراز احمد صدیقی اراکین کابینہ نے گزشتہ دنوں جامعہ اردو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سپرٹنڈفیصل جاویدکو نقل کی روک تھام پر ایک طلبہ تنظیم کے غنڈہ عناصر کے تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں اساتذہ کرام کی عزت و احترام اولین فرائض میں شامل ہوتا ہے اور نقل جیسا عمل کسی بھی معاشرے کے نوجوانوں کے لئے فائدہ مند نہیں بلکہ قوموں کی تباہی کا باعث ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غنڈہ عناصر کی جانب سے اساتذہ کرام پر تشدد کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے مگر انتہائی افسوس کی بات ہے کے یہ عناصر آج بھی اپنی روش پر قائم کئے ہوئے ہیں جو کہ کسی بھی با شعور معاشرے میں ایک گھنا ؤ نہ اور قابلِ مذمت فعل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیصل جاوید کی جلد صحتیابی کے لیے اﷲ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی۔ اس افسوس ناک واقع پر اے پی ایم ایس او نے گورنر سندھ ،وزیر تعلیم اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اساتذہ پر تشدد میں ملوث غنڈہ عناصر کے خلاف جلد از جلد کارروائی عمل میں لا کر ان عناصر سے اساتذہ کرام اور طلبہ کا تحفظ یقینی بنائیں اورجامعات اور تعلیمی اداروں کونقل مافیا و غنڈہ عناصر کی آماجگاہ بننے سے روکنے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائیں ۔

متعلقہ عنوان :