وزیر اعلی پنجاب کا اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کی تعلیم کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان
سکول جانے والے ہر بچے کو سوفیصد تعلیمی اخراجات کے ساتھ ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیں گے،بچوں کے سکول داخلے پر والدین کو دوہزار روپے سالانہ وظیفہ دیا جائے گا، بچوں اور والدین کو علاج کی مفت سہولتیں ملیں گی،بچوں کو فری کتابیں، سٹیشنری، یونیفارم، جوتے اور سکولز بیگ بھی فراہم کیے جائیں گے،بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے آرڈیننس کا مسودہ منظور،چائلڈ لیبر کرانے والے بھٹہ مالکان کو چھ ماہ تک قید کی سزا ہوگی وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب
پیر 11 جنوری 2016 21:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کا پیر کو یہاں اجلاس منعقد ہو ا جس میں وزیراعلیٰ نے اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنیوالے بچوں کی تعلیم کیلئے خصوصی پیکیج کی منطوری دی۔پیکیج کے تحت سکول جانیوالے ہر بچے کو سوفیصد مفت تعلیمی اخراجات کے علاوہ ایک ہزار روپے ماہانہ خصوصی وظیفہ دیا جائے گاجبکہ بچوں کے سکول داخلے پر والدین کو دوہزار روپے سالانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
بچوں اوران کے والدین کوعلاج معالجہ کی مفت سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔دوردراز سکولوں میں جانیوالے بچوں کے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔وزیراعلیٰ نے اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے آرڈیننس کے مسودے کی بھی منظوری دی-آرڈیننس کے تحت چائلڈ لیبر کرانے والے بھٹہ مالکان کو چھ ماہ تک قید کی سزا ہوگی۔(جاری ہے)
خلاف ورزی پر بھٹہ مالکان کا سمری ٹرائل ہوگااور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
چائلڈ لیبر کرانے پربھٹہ بھی سیل ہوگا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہر صورت کریں گے اور اس مقصد کے لئے متعلقہ اداروں کو محنت اورعزم سے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کی چیکنگ کیلئے ضلع کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ہر ضلع کا ڈی سی او کمیٹی کا سربراہ ہوگا۔ڈی سی او اور ڈی پی او اپنے متعلقہ اضلاع میں بھٹوں کو باقاعدہ چیک کر کے رپورٹ پیش کریں گے۔تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی پی او بھی بھٹوں کی چیکنگ کریں گے۔وزیر اعلی نے کہا کہ بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے اعلان کردہ پیکیج انتہائی اہم اقدام ہے - اس پیکیج کے تحت بچوں کو فری کتابیں،سٹیشنری،یونیفارم،جوتے اور سکولز بیگ فراہم کیے جائیں گے۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنیوالے بچوں کا سکولوں میں سوفیصد داخلہ یقینی بنایا جائے اور اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے۔ صوبائی وزراء رانا ثناء اﷲ ،راجہ اشفاق سرور،رانا مشہود احمد ،ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری،چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،متعلقہ سیکرٹریزاوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
الزامات عمومی نوعیت کے ہیں
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.