چین میں آئندہ دہائیوں تک افرادی قوت کثیر تعداد میں موجود رہے گی ،چینی محکمہ صحت کے نائب سربراہ کی پریس کانفرنس

پیر 11 جنوری 2016 21:25

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء /شنہوا ) چین کے محکمہ صحت و خاندانی منصوبہ نے کہا ہے کہ آئندہ دہائیوں تک افرادی قوت کثیر تعداد میں موجود رہے گی ، چین کے محکمہ صحت کے نائب سربراہ وانگ پیانگ نے پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال چین کے پاس افرادی قوت کی تعداد ایک ارب تھی جبکہ 2030میں اس میں کچھ کمی متوقع ہے اور یہ تعداد 958ملین تک رہ جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق 2050میں چین میں افرادی قوت کی تعداد827ملین ہوگی اس لئے آنے والی دہائیوں میں چین کو افرادی قوت کی تعداد کا نہیں بلکہ اس کے معیار کے چیلج کا سامنا ہو گا ۔انہوں نے چین میں دو بچہ پالیسی کو بھی خوش آئند اقدام قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :