چین نے جنوبی بحیرہ چین میں تجرباتی پروازوں پرتائیوان کا اعتراض مسترد کر دیا

پیر 11 جنوری 2016 21:23

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء /شنہوا ) چین نے جنوبی بحیرہ چین پر پروازوں کے حوالے سے تائیوان کے تحفظات کو مسترد کر دیا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لی ہانگ کی جانب سے پیر کو پریس بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین پر چینی طیاروں کی پروازوں پر تائیوان کا اعتراض بے بنیاد ہے کیونکہ یہ علاقہ چین کی خودمختاری کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین نانشاہ جزیرے اور اس سے متعلقہ علاقے چین کا حصہ ہیں ۔یونگ شو جیاؤ کے علاقے میں نئے تعمیر شدہ ایئر پورٹ پر پروازیں چین کے علاقے میں آتی ہیں ،تائیوان کی جانب سے چین کی تجرباتی پروازوں پر اعتراضات کسی بھی صورت قبول نہیں اور ایسی بے بنیاد باتیں بین الاقوامی پروازوں کے تحفظ کے لئے بھی خطرہ ہیں ۔واضح رہے کہ چین نے گزشتہ ہفتے نانشا جزیروں کے ایئر پورٹ پر دو تجرباتی پروازیں کیں ۔

متعلقہ عنوان :