چین کا فوجی سربراہان کو کمیونسٹ پارٹی آف چین کے احکامات پر فوری عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور

پیر 11 جنوری 2016 21:23

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء /شنہوا ) چین نے فوجی سربراہان کو کمیونسٹ پارٹی آف چین کے احکامات پر فوری عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

(جاری ہے)

چین کے صدر نے پیر کو چینی فوج کے مختلف یونٹس کے نئے سربراہان سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ فوجی قیادت کو جماعت کی جانب سے دیئے جانے والے احکامات، سیاسی نظم وضبط پر عمل کرنے اور سیاسی ذہانت کو اپنانے کی ہدایت کی ہے ،فوجی قیادت کو سیاسی معاملات کے حوالے سے فوری طورپر صحیح اور غلط میں فرق کرنے کے قابل ہونا چاہیئے ،صدر ژی نے کہا کہ فوجی قیادت کو ہر صورت موثر طور پر کمیونسٹ پارٹی آف چین کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :