چین کا شمالی کوریا کے تنازعہ پر امریکہ اور جنوبی کوریا کو احتیاط برتنے کا مشورہ

پیر 11 جنوری 2016 21:23

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء /شنہوا ) چین نے شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہانگ لی نے پیر کو پریس بریفنگ میں کہا کہ مشرقی ایشیا میں امن واستحکام تمام فریقین کے مفاد میں ہے ،چین کو امید ہے کہ کسی بھی قسم کے تنازعہ کو ہوا دینے سے بچاؤ کے لئے تمام فریقین صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ شمالی کوریاکی جانب سے کئے جانے والے ہائیڈروجن بم کے تجربے کی مخالفت کی ہے ، چین مذاکرات کے ذریعے کورین خطے سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے اور اس کے لئے تمام فریقین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے ۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد جنوبی کوریا نے پیانگ یانگ کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے جبکہ امریکہ نے بھی اس علاقے میں بھی B-52بمبار طیاروں کی پروازیں کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :