پٹھان کوٹ حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار پولیس افسرسلویندر سنگھ کیلئے جھوٹ جانچنے کی مشین کے استعمال کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 11 جنوری 2016 21:21

پٹھان کوٹ حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار پولیس ..

پٹھان کوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11جنوری 2016 ء) پٹھان کوٹ حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار پولیس افسرسلویندر سنگھ کیلئے جھوٹ جانچنے کی مشین کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ کے علاقے میں واقع ائیربیس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس حوالے سے گرفتار پولیس افسر سلویندر سنگھ کے بیانات پر بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے عدم اعتماد ظاہر کیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں حقیقت جاننے کیلئے جھوٹ جانچنے کی مشین کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔