چینی فوج جنگوں کے جیتنے پر توجہ مرکوز کرے، چینی صدر

پیر 11 جنوری 2016 21:17

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء /شنہوا ) چین کے صدر ژی جن پنگ نے چینی فوج کے اہم یونٹس کو جنگوں کے جیتنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔چین کے صدر پیر کو چینی فوج کے مختلف یونٹس کے 15سربراہان سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ جنگوں کے جیتنے کو بنیادی مقصد بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چینی فوج کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوج کے معاملات جنگوں کو لڑنے اورجنگ کے لئے ہر وقت تیار رہنے کے حوالے سے اپنی توجہ مرکوز کریں ۔انہوں نے کہا کہ چینی فوج ہر وقت اس بات پر توجہ رکھے کہ جنگی صلاحیتوں کو کیسے بہتر بنایا جائے ۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ فوج جنگی معاملات کے حوالے سے نئی تبدیلیوں پر بھی گہری نظر رکھیں اوران سے بھی آگاہی حاصل کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :