موجودہ دور حکومت میں اب تک امریکہ اور برطانیہ سمیت 8 ممالک کو 9790 بندوقیں فروخت کی گئیں

ملک میں ڈیزل کی یومیہ کھپت 19900 اور پٹرول 15085 میٹرک ٹن ہے ، نومبر کے دوران ملکی تیل کی پیداوار26 لاکھ99 ہزار462 بیرل اور ایک لاکھ 22 ہزار 490 ایم ایف ٹی گیس حاصل کی گئی، جولائی2013 سے ستمبر2015 تک پنجاب کو 11 لاکھ 16 ہزار 829، خیبر پختونخواہ کو 2 لاکھ 11 ہزار 281 ، سندھ کو 13لاکھ69ہزار 970 اور بلوچستان کو 3 لاکھ 7 ہزار87 ایم ایم سی ایف ٹی گیس دی گئی قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اور پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم کے ارکان کے سوالوں کے جوابات

پیر 11 جنوری 2016 21:15

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ایوان کو آگاہ کیا کہ موجودہ دور حکومت میں اب تک 8 ممالک کوپاکستان میں مقامی سطح پر تیار کی جانیوالی 9790 بندوقیں فروخت کی گئیں، سب سے زیادہ کینیا کو فروخت کی گئیں ہیں جن کی تعداد 3600 ہے ۔ لکسمبرگ کو 3280 امریکہ کو 1791 اور برطانیہ کو 524 بندوقیں فروخت کی گئیں ہیں۔

کوریا کو 35 جنوبی افریقہ 60 بحرین کو 300 جب کہ سعودی عرب کو 200 بندوقیں فروخت کی گئیں۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے کہا کہ ملک میں ڈیزل کی کھپت یومیہ 19900 میٹرک ٹن ہے اور پٹرول 15085 میٹرک ٹن ہے ۔ ملک میں نومبر کے دوران ملکی تیل کی پیداوار26 لاکھ99 ہزار462 بیرل اور ایک لاکھ 22 ہزار 490 ایم ایمسی ایف ٹی گیس حاصل کی گئی۔

(جاری ہے)

جولائی2013 سے ستمبر2015 تک پنجاب کو 11 لاکھ 16 ہزار 829، خیبر پختونخواہ کو 2 لاکھ 11 ہزار 281 ، سندھ کو 13لاکھ69ہزار 970 اور بلوچستان کو تین لاکھ سات ہزار ستاسی ایم ایم سی ایف ٹی گیس دی گئی۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا ۔ وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شہزادی عمر ذادی ٹوانہ نے کہا کہ ایل پی جی ائیر مکس پلانٹ میں اسوقت کام کر رہے ہیں اور 11ٹاؤنز میں ایل پی جی ائیر مکس پلانٹ کا سروے مکمل کر دیا گیا ہے ۔

32ڈسرکٹ ہیڈکوارٹرز ہیں،ان میں 11میں سروے مکمل کردیاگیا ۔ لورالائی کاسروے بھی مکمل ہوگیا ہے اور فنڈ کیلئے وزیر اعظم سیکرٹریٹ روانہ کر دئیے گئے ہیں ۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک کے ذریعے دور دراز کے علاقوں کو ملانے کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ جو بھی سڑک بنائی جا رہی ہے وہاں لینز بڑھائی جارہی ہیں ، امیراﷲ مروت نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے لوگوں کے ساتھ اقتصادی راہداری میں زیادتی ہورہی ہے ۔

شیخ آفتاب نے کہا کہ ایم 8سے بلوچستان میں گوادر تک موٹروے بنایاجائے گا ، اور حویلیاں سے حسن ابدال تک 4لین ورڈ تھا اسے بھی 6لین کردیا گیا ۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل نے کہا کہ قطر کے ساتھ ہونیوالا ایل این معاہدہ ای سی سی میں گیا ہوا ہے ۔ قطر کے ساتھ معاہدہ دیرپا ہے ۔ عالمی منڈی میں تیل کی قمیتیں کم ہوئیں ہیں تو عوام کو اس کا فائدہ دیا گیاہے ۔

65فیصد تیل درآمد کیا جاتا ہے ۔ ڈیزل 39فیصد ٹیکس لگتاہے ، وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہاکہ دنیا کے مختلف ممالک کو 60ارب روپے تک کا اسلحہ فروخت کیا گیا ، اور اس سال کے آخر تک 100ارب تک پہنچ سکتے ہیں ہمارے اسلحے کا معیار بہتر ہے جسکی وجہ سے امریکہ اور یورپی ممالک بھی ہم سے لیتے ہیں ۔ سعودی عرب کو بھی اسلحہ فروخت کیا جاتاہے وزیر مملکت شیخ آفتاب نے کہا کہ سڑکوں کی مدت10 سال ہوتی ہے اور اس کے بعد اس کی مرمت کی جاتی ہے۔

لاہور اسلام آباد موٹر وے کے حوالے سے ایف ڈبلیو او کے ساتھ معاہدہ کیا گیا اور اس کی مرمت اور دیکھ بھال 20 سال تک انہی کی ذمہ داری ہو گی ۔ این ایچ اے کو بھی اس حوالے سے ادائیگی بھی کی جائے گی ۔بی او ٹی پپر ہونے کی وجہ سے سڑک کو دوبارہ بنایا جائے گا اور اس پر آنے والی لاگت انہیں کو معلوم ہے اور انہوں نے 19 بلین روپے دینے ہیں اور 218 بلین روپے آنے والے 20 سالوں میں دیئے جائینگے ۔

ایک سوال کا جواب میں انہوں نے کہا کہ سوات موٹروے کی تعمیر سے متعلق این ایچ اے کی زیر غور کوئی منصوبہ نہیں ہے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے چکدرہ سے فتح پور سیکشن 82 کلو میٹر کی بحالی اور چوڑا کرنے سے متعلق ایک منصوبہ 33.9 ملین امریکی ڈالر کے ذریعے تعمیر کیا جائے گا ۔ شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے کہا کہ حکومت نے بہت سی لیز معطل کیے ہیں جو کام نہیں کر رہے وزیر مملکت شیخ آفتاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو یہ حق ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔( اح ؍م د+ع ح)