اٹک،ادبی مقابلوں میں گورنمنٹ شجاع خانزادہ شہید ڈگری کالج حضرو کے طلبا کا شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ

پیر 11 جنوری 2016 20:46

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع اٹک میں ادبی مقابلوں میں گورنمنٹ شجاع خانزادہ شہید ڈگری کالج حضرو کے طلبا نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ ان مقابلوں میں انگلش مضمون نویسی میں لطیف اللہ ولد حکیم خان انٹر میڈیٹ نے دوسری،خضر حیات ولد محمد عتیق نے ڈگری سطح نے دوم ، اسد علی ولد شوکت محمود نے پہلی،محمد وسیم ولد محمد تسلیم ڈگری سطح نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

انگریزی تقریری مقابلوں میں انٹر میڈیٹ سطح پراردو تقریر میں شاکر زمان ولد رکن زمان نے تیسری ،ڈگری سطح پر اردو تقریر میں عزیر یامین ولد محمد امین نے سوم پوزیشن حاصل کی مقابلوں میں حاضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ کامیاب طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ کامیا ب طلبا و طالبات ضلعی، ڈویژن اور صوبائی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔علاقہ کے علمی اور ادبی حلقوں نے گورنمنٹ شجاع خانزادہ شہید ڈگری کالج حضرو کے طلبا کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پرنسپل ماجد وحید کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے

متعلقہ عنوان :