پاکستان کی پٹھان کوٹ حملہ کیس کی ابتدائی تحقیقات مکمل

بھارت کیجانب سے دئیے گئے فون نمبر غیر رجسٹرڈ نکلے ہیں،میڈیا رپورٹس

پیر 11 جنوری 2016 20:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان نے پٹھان کوٹ ائیربیس حملہ کیس کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں،بھارت کی جانب سے دئیے گئے فون نمبر غیر رجسٹرڈ نکلے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں پٹھان کوٹ پر2جنوری کو حملہ ہوا۔بھارت نے پاکستان کو حملہ آوروں سے متعلق کچھ فون نمبر فراہم کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حملہ آوروں نے بہاولپور سے ان نمبروں پر بات کی تھی،پاکستان تحقیقات کرے۔

(جاری ہے)

بھارت کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ حملہ آور کالعدم جیش محمد سے تعلق رکھتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداروں نے بھارتی معلومات کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی تھیں اور تحقیقات کے بعد ابتدائی رپورٹ بھارت کو بھجوا دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت نے جو فون نمبر فراہم کئے وہ غیر رجسٹرڈ ہیں تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔بھارت سے پٹھان کوٹ واقعہ پر مزید شواہد اور ثبوت مانگے گئے ہیں،امکان ہے کہ بھارت کا جواب جلد مل جائے گا۔پٹھان کوٹ واقعہ کے بعد پنجاب کے شہر بہاولپور میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہی