ڈی آئی جی خالد خٹک کو آئی جی اسلام آباد کا عارضی چارج دیدیا گیا نوٹیفیکیشن بھی جاری

پیر 11 جنوری 2016 20:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) ڈی آئی جی خالد خٹک کو عارضی طورپر آئی جی اسلام آباد کا چارج دے دیا گیا جبکہ اس حوالے سے نو ٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے ، ڈی آئی جی خالد خٹک کو پی ٹی آئی کے دھرنے میں بھی عارضی طورپر آئی جی اسلام آباد پولیس کا چارج دیا گیا تھا ۔آن لائن کو پولیس سے حاصل معلومات کے مطابق ڈی آئی جی خالد خٹک کو عارضی طورپر آئی جی اسلام آباد کا چارج دے دیا گیا جبکہ اس حوالے سے نو ٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے ، ڈی آئی جی خالد خٹک کو پی ٹی آئی کے دھرنے میں بھی عارضی طورپر آئی جی اسلام آباد پولیس کا چارج دیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ یہ عہدہ آئی جی طاہر عالم کی ریٹائرڈمنٹ کے بعد دوروز قبل خالی ہوگیا تھا جس دوران ڈی آئی جی خالد خٹک کو عارضی طورپر آئی جی اسلام آباد کا چارج دے دیا گیاجبکہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ روز اس حوالے سے نوٹفیکشن بھی جاری کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس کے مستقل آئی جی کی تعیناتی رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آئی جی اسلام آباد پولیس کی دوڑ میں اس وقت ڈی آئی جی راولپنڈی وصال فخر سلطان ،ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی ،ڈی آئی جی آپریشن سلطان اعظم تیموری اور سابق آئی جی کلیم امام کا نام امیدواروں میں شامل ہے جس میں ڈی آئی جی راولپنڈی وصال فخر سلطان ،ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کے نام مضبوط امیدواروں میں شمارکیے جارہے ہیں تاہم وزارت داخلہ نے ڈی آئی جی خالد خٹک کو عارضی طورپر آئی جی اسلام آباد کا چارج دے دیا گیا جبکہ اس حوالے سے نو ٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے

متعلقہ عنوان :