جنگ آزادی میں بڑی تعداد میں شہادتیں خالدہ ضیاء کی پاکستان کیلئے محبت کی وجہ سے ہوئیں،پاکستان خالدہ ضیاء کے دل میں ہے اسی لیے وہ انھیں نہیں بھول سکتیں،بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا عوامی لیگ کی ریلی سے خطاب

پیر 11 جنوری 2016 20:12

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا ہے کہ جنگ آزادی میں بڑی تعداد میں شہادتیں خالدہ ضیاء کی پاکستان کیلئے محبت کی وجہ سے ہوئیں،پاکستان خالدہ ضیاء کے دل میں ہے اسی لیے وہ انھیں نہیں بھول سکتیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ میں عوامی لیگ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسینہ واجد نے کہاکہبی این پی کی چیئرپرسن خالدہ ضیاء کی پاکستان کیلئے محبت نے جنگ آزادی کے شہدا کی تعداد پر عوام کو شکوک وشبہات میں ڈال دیا ہے ۔

پاکستان خالدہ ضیاء کے دل میں ہے اسی لیے وہ انھیں نہیں بھول سکتیں ۔شیخ حسینہ واجد نے1971کی جنگ کے بعد پاکستانی فوج کا ساتھ دینے والے مقامی سیاستدانوں کی سیاسی بحالی کیلئے خالدہ ضیاء کے شوہر اور بی این پی کے بانی ضیاء الرحمن کو ذمہ دار قرار دیا۔