مزید حملوں کا خدشہ،بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب واقع تمام دفاعی تنصیبات کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس ،ملک میں سیکورٹی کی صورتحال اور دفاعی تنصیبات پر کسی بھی ممکنہ دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

پیر 11 جنوری 2016 19:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) بھارت نے پٹھان کوٹ حملے کے بعد کسی بھی ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر پاکستانی سرحد کے قریب واقع تمام دفاعی تنصیبات کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں ملک میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دفاعی تنصیبات پر کسی بھی ممکنہ دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی جانب جیش محمد اور دیگر دہشتگرد گروپوں کی طرف سے مزید ممکنہ حملوں کے خدشے سے آگاہ کیے جانے کے بعد پاک بھارت سرحد کے ساتھ واقع فوج اور فضائیہ کی تمام حساس تنصیبات کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور تمام تنصیبات کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہدایت کی ہے کہ قانون نافذکرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان معلومات کے تبادلے کیلئے ہم آہنگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :