بھارت کا 75 پاکستانی زائرین کو آگرہ کے قریب حافظ عبداﷲ شاہ کے مزار کی زیارت کیلئے ویزہ دینے سے انکار

پیر 11 جنوری 2016 19:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) بھارت نے 75 پاکستانی زائرین کو آگرہ کے قریب حافظ عبداﷲ شاہ کے مزار کی زیارت کیلئے ویزہ دینے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام کاکہنا ہے کہ بھارت نے 75پاکستانی زائرین کو آگرہ کے قریب حافظ عبداﷲ شاہ کے مزار کی زیارت کیلئے ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

زائرین نے 11 جنوری سے 18 جنوری تک زیارت کیلئے آگرہ جانا تھا۔پاکستانی ہائی کمیشن کاکہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزا دینے سے انکار کرنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان دونوں ممالک کی قیادت کے نقطہ نظر کے ساتھ اور مذہبی مزارات کی زیارتوں کے 1974کے پروٹوکول کے اصولوں کے منافی ہے۔بھارتی حکام کاکہنا ہے کہ مذہبی مزارات کے دوروں پر پروٹوکول کے تحت ایک آرگنائزنگ کمیٹی یا مقامی حکام ویزا درخواست دہندگان کیلئے لاجسٹک سپورٹ کو توسیع کرنے کی ضررورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :