اربوں کامضاربہ کیس، مفتی احسان الحق اور غلام رسول ایوبی سمیت پانچ ملزمان کی ضمانت خارج

ملزمان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا

پیر 11 جنوری 2016 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) اربوں روپے فراڈ سے متعلق مضاربہ کیس میں مفتی احسان الحق اور غلام رسول ایوبی سمیت پانچ ملزمان کی ضمانت خارج ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اﷲ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مضاربہ کیس سے متعلق مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر احمد خان نے عدالت کو بتایا کہ اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر بھاری منافع کا لالچ دے کر مفتی احسان الحق نے شہریوں سے آٹھ ارب روپے سے زائد جبکہ غلام رسول ایوبی نے ساڑھے تین ارب روپے کا فراڈ کیا۔متاثرین کو رقم واپس کرنے کی یقین دہانی پر ملزمان نے ضمانت حاصل کی مگر عدالت میں دیے گئے شیڈول کے مطابق ادائیگی نہیں کی۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :