اقتصادی راہداری منصوبے پر وفاقی حکومت نے پورے ملک کے ساتھ وعدہ خلافی کی ہے ،ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

پیر 11 جنوری 2016 19:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری سیات کامران حسین ہزارہ نے گوادر کاشغر معاہدے کے بارے میں کہا ہے کہ پہلے تو وفاقی حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا اور گوادر سے کاشغر تک کے روٹ کا فیصلہ کرلیا جس پر دیگر جماعتوں نے حکومت پر کااعتماد کا اظہار کیا مگر بعدمیں وفاق نے اس فیصلے پر عمل کرنے کے بجائے مشرقی روٹ متعارف کروایا جو کہ پورے ملک کے ساتھ وعدہ خلافی کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں یہی چاہتے ہیں کہ مغربی روٹ کو تعمیر کیا جائے اور گوادر سے کاشغر تک کے راستے کو بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ سے گزارہ جائے مگر وفاق صرف اس لئے اس روٹ کو تعمیر نہیں کرنا چاہتی کیونکہ اس میں پنجاب کو کم فائدہ ہوگا اور پنجاب کے بجائے بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ کے عوام زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔ اس وقت وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ ملکی مفادات کو اپنے ذاتی مفادات پر ترجیح دے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ بھی وطن عزیز پاکستان کا حصہ ہے، ان صوبوں کے عوام کو انکو حق سے محروم نہیں رکھنا چاہئے بلکہ وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسا کام کر جائے کہ آئندہ بھی لوگ ان پر اعتماد کرے۔

متعلقہ عنوان :