ایف سی عملے کاقلعہ عبداللہ میں منشیات کی فیکٹری پر چھاپہ، 8500 کلو گرام چرس برآمد

پیر 11 جنوری 2016 19:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) فرنٹیئر کور کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں گلستان کے قریب منشیات کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر اس سے تباہ کر کے وہاں سے 8500 کلو گرام چرس برآمد کر لی یہاں آمدہ اطلاعات کی مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے عملے خفیہ اطلاع ملنے پر قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں منشیات کے فیکٹری پر چھاپہ مار کر فیکٹری کو تباہ کر کے وہاں پر چھپائی گئی5800 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی ایف سی ترجمان کی مطابق برآمد ہونیوالی چرس کی بین الاقوامی مارکیٹ مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے مزید کا رروائی فرنٹیئر کور کا عملہ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :