پہلا ون ڈے:بھارت اور آسٹریلیا کل پرتھ میں مدمقابل ہوں گے

بھارتی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد شامی کے ان فٹ ہونے کے بعد بھونیشور کمار کو شامل کرلیا گیا

پیر 11 جنوری 2016 19:04

پہلا ون ڈے:بھارت اور آسٹریلیا کل پرتھ میں مدمقابل ہوں گے

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچز پر مشمتل سیریز کا پہلا ون ڈے کل پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیریز شروع ہونے سے پہلے بھارتی ٹیم کو دھچکا لگا ہے اور فاسٹ بولر محمد شامی ان فٹ ہو گئے ہیں، ان کی جگہ بھونیشور کمار کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ سیمی فائنل کے بعد یہ پہلا ٹکراؤ ہے،لیکن ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا اب مائیکل کلارک، شین واٹسن اور مچل جانسن بھی نہیں ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :