شیو سینا نے غلا م علی کا کیرالہ میں ہونے والاکنسرٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا

پیر 11 جنوری 2016 18:25

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء)ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے پاکستانی گلوکار غلا م علی کا کیرالہ میں ہونے والاکنسرٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

شیو سینا نے پاکستانی گلوکار غلام علی کے کنسرٹ منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پروگرام کینسل نہ ہوا تو احتجاج کیا جائے گا ۔گلوکار غلام علی 15 اور 17 جنوری کو کیرالہ میں ہونے والے ایونٹس میں پرفارم کرنے والے ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ سال مہارا شٹرا میں بھی شیو سینا کے احتجا ج کے بعد غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا تھا۔